سگ گزیدگی متاثرین کیلئے ویکسین دستیاب، ڈپٹی کمشنر میرپور خاص
حکومت نے صوبے بھر میں علاج کیلئے 278 ریبیز یونٹس قائم کئے ہیں، نواب سمیرکیٹیگری تھری ڈاگ بائٹ کیسز کی ویکسین بھی مراکز کو فراہم کردی گئی، اعلامیہ
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)کتے کے کاٹنے کے متاثرین کے لیے 11 مراکز پر اینٹی ریبیز ویکسین اور آر آئی جی کی سہولت دستیاب،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر حسین لغاری کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ریبیز (کتے کے کاٹنے ) سے بچاؤ اور علاج کے لیے 278 ریبیز پریونشن یونٹس قائم کیے ہیں جن میں سے 11 مراکز ضلع میرپورخاص میں فعال ہیں جہاں اینٹی ریبیز ویکسین (ARV) کی سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہے اعلامیے کے مطابق ضلع میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میرپورخاص، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگری، کوٹ غلام محمد اور میرواہ سمیت مختلف رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کتے کے کاٹنے کے متاثرہ افراد کو فوری اور بروقت طبی امداد مل سکے مزید بتایا گیا ہے کہ کیٹیگری تھری (شدید نوعیت کے ) ڈاگ بائٹ کیسز کے لیے ریبیز امیونوگلوبیولن (RIG) کی سہولت بھی ضلع کے چھ مراکز، جن میں ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورخاص، THQ ڈگری، THQکوٹ غلام محمد، THQ میرواہ، RHC نوکوٹ اور RHC پھلہدیوں شامل ہیں، پر دستیاب ہے ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوری کم از کم 15 منٹ تک صابن وپانی سے اچھی طرح دھویا جائے۔