کتے نے 14 معصوم بچوں کو کاٹ لیا، علاقہ میں خوف و ہراس
کراچی(این این آئی)شہر قائد میں کتے نے 14 معصوم بچوں پر حملہ کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں باؤلے کتے نے معصوم بچوں پر حملہ کردیا۔۔۔
ریبیزکے شکار ایک ہی کتے نے 14 معصوم بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو قریب سندھ گورنمنٹ اسپتال اورنگی ٹاؤن کی ایمرجنسی میں لایا گیا، تمام زخمی بچوں کوطبی امداد فراہم کرکے ویکسین لگائی جارہی ہے ۔دوسری جانب باؤلے کتے نے بچوں کوماتھے، سر، پیٹ، پاں اور ہاتھوں پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔