امریکہ، ایران معاہدہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ، ثروت اعجاز

امریکہ، ایران معاہدہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ، ثروت اعجاز

مذاکرات اور سفارت کاری سے پیچیدہ تنازعات کا حل ممکن ، چیئرمین سنی تحریکپاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر ابھرا ہے ، بیان

کراچی (این این آئی) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو پاکستان کی  بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن اور عالمی استحکام کیلئے یہ پیشرفت نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشیدگی کے خاتمے ، مذاکرات کے فروغ اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی کی حمایت کی جس کے مثبت نتائج آج دنیا کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پوری دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ پیچیدہ ترین تنازعات بھی بات چیت، تحمل اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

طاقت کا استعمال، دھمکیوں کی سیاست اور جنگیں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کرتی ہیں۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسلم دنیا سمیت تمام عالمی برادری کے درمیان امن کے قیام کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد خطے میں امن، استحکام ، اقتصادی تعاون اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے ،جس کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں بلکہ اس سے صرف انسانی جانوں کا ضیاع،معاشی تباہی اور بے یقینی جنم لیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں