حیدر آباد:ممکنہ بارشوں سے قبل، سبزی وفروٹ منڈی میں صفائی

حیدر آباد:ممکنہ بارشوں سے قبل، سبزی وفروٹ منڈی میں صفائی

عوامی شکایات پر مارکیٹ کمیٹی متحرک، منڈی سے کچرا ٹھکانے لگوایا جارہانجی کنٹریکٹر کی خدمات حاصل، اخراجات مارکیٹ کمیٹی خود برداشت کرے گی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)مارکیٹ کمیٹی حیدرآباد نے مون سون بارشوں کے دوران ابتر صورتحال سے بچنے کے لئے نیو سبزی اور فروٹ منڈی ہالاناکہ میں پیشگی اقدامات کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات کرنا شروع کردیئے ۔مارکیٹ کمیٹی حیدرآباد کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہالاناکہ پر واقع نئی سبزی اور فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات اور مون سون بارشوں کے دوران کسی دوران ابتر صورتحال سے بچنے کے لئے پیشگی صفائی ستھرائی کے اقدامات کرنے شروع کردیے اور منڈی میں موجود کچرا ٹھکانے لگوایا جارہا ہے جس کے تمام تر اخراجات مارکیٹ کمیٹی خود ادا کررہی ہے اور یہ صفائی ستھرائی کیلئے نجی کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کی گئیں، کسی بھی سرکاری ادارے کی معاونت حاصل نہیں کی گئی۔

مارکیٹ کمیٹی منڈی میں کاروبار کرنے والے تمام بیوپاریوں، کمیشن ایجنٹس، ماشہ خوروں سے اپیل کرتی ہے کہ منڈی کو صاف ستھرا رکھنے اور صحتمند ماحول پروان چڑھانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، خراب سبزیوں اور پھلوں کو جابجا پھینکنے سے گریز کریں صرف مختص جگہ پر پھینکیں تاکہ انہیں بروقت اٹھوا کر ٹھکانے لگوایا جاسکے ۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے بیوپاریوں پر مشتمل صفائی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، جو منڈی میں صفائی یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادکرے گی اور کسی بھی شکایت کے لئے کمیٹی میں موجود بیوپاریوں کے نمائندے ظہیر جان آرائیں سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں