اغوا برائے تاوان کیس،خاتون سمیت 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اغوا برائے تاوان کیس،خاتون سمیت 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اغوا برائے تاوان کیس میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔۔۔

 جہاں عدالت نے ملزمان کو 4 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شفاف تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں روحیل خان عرف کاشف، روحان خان اور ایلیہ حیدر شامل ہیں۔ تفتیشی افسر محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے یاسر نامی شہری کو ایوب گوٹھ سے اغوا کیا تھا اور ابتدا میں رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، تاہم بعد ازاں معاملہ 2 لاکھ روپے میں طے پایا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے مغوی کے اہل خانہ کو انچولی بلایا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 2 مرتبہ رائیڈر بھیجا اور تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے 3 بار مقام بھی تبدیل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں