اتحاد المدارس الاسلامیہ کا رجسٹریشن اورداخلوں کا اعلان

اتحاد المدارس الاسلامیہ کا رجسٹریشن اورداخلوں کا اعلان

کراچی(این این آئی)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 2027 کیلئے رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کرانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

تمام ملحقہ مدارس، طلبہ اور ذمہ داران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق رجسٹریشن اور داخلہ کے تمام مراحل بروقت مکمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے ۔اعلان کے مطابق رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں