پولیس مقابلے میں 2اسٹریٹ کرمنلزگرفتار

 پولیس مقابلے میں 2اسٹریٹ کرمنلزگرفتار

کراچی (اے پی پی)قائدآباد پولیس نے مبینہ مقابلے میں2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین ، 2 راؤنڈزاور نقدی برآمد کرلی۔

اتوار کو ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عرف ماماتو ولد بخت ولی شاہ (زخمی)اورزبیر ولد عبداﷲ شامل ہیں جبکہ فرار ساتھی کی شناخت احمد ولد امیر جان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان کی فائرنگ پر جوابی فائرنگ  میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں