ہجرت کالونی میں نشئی نے 20 روپے نہ دینے پر بچے کا گلا کاٹ دیا

ہجرت کالونی میں نشئی نے 20 روپے نہ دینے پر بچے کا گلا کاٹ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی میں نشئی نے بیس روپے نہ دینے پر بچے کا گلا کاٹ دیا ، گلا کاٹے جانے کی وجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی گلی نمبر بیالیس کے قریب سمندر کی طرف موجود جنگل میں نشے کے عادی شخص نے بچے کے گلے پر بلیڈ مارکر اسے شدید زخمی کردیا ، متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی شخص نے اس سے بیس روپے مانگے اور پیسے نہ دینے پر نشئی نے بلیڈ ماردیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہجرت کالونی کے علاقے میں سمندر کی طرف نشئی افراد کے ڈیرے ہیں اور نشے کے عادی افراد لوگوں سے لوٹ مار اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں