شناختی کارڈ بلاک ہونے پر درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکی ہدایت

 شناختی کارڈ بلاک ہونے پر درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو۔۔۔

 متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں تمام فریقین کو سننے کے بعد دو ہفتوں کے اندر شناختی کارڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں شہری کے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے خلاف درج فوجداری مقدمے کی بنیاد پر شناختی کارڈ بلاک کیا گیا، جس کے باعث وہ بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...