میرپور خاص:لڑکی کی پراسرار ہلاکت کے معاملے کی انکوائری شروع
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود کریم ٹاؤن میں 18 سالہ لڑکی انوشہ آرائیں کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں ابتدائی طور پر۔۔۔
اہل خانہ نے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا تھا، تاہم واقعے کا ڈی آئی جی میرپورخاص نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔ڈی آئی جی میرپورخاص فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر تشکیل دی گئی انکوائری ٹیم جس کی سربراہی ایس ایس پی عمرکوٹ سوائی عزیز ٹالپر کر رہی ہیں، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹلائٹ ٹاؤن، سی آئی اے انچارج ذیشان لاشاری اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments