سکھر:کھلے مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ، گرکر معمر خاتون زخمی

سکھر:کھلے مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ، گرکر معمر خاتون زخمی

گولیمار کے علاقے میں واقعہ، موقع پرموجود نوجوانوں نے خاتون کو بروقت نکال لیاچادر ودیگر سامان گٹر میں گرگیا، علاقہ مکینوں کا ٹاؤن انتظامیہ کی غفلت پراظہار برہمی

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر انتظامیہ کی لاپروائی سے کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن گئے ، معمر خاتون کھلے ہولز میں گر کر زخمی ہوگئی، میونسپل کارپوریشن اور ٹائون کمیٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث شکارپور پھاٹک کے قریب گولیمار کے علاقے میں معمر خاتون کھلے گٹر میں گر گئی۔ خوش قسمتی سے موقع پر موجود نوجوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت گٹر سے باہر نکالا جبکہ اس کی چادر اور گھریلو سامان گٹر میں گر گیا۔ واقعہ کے مطابق معمر خاتون گزشتہ رات گھر جا رہی تھی کہ اندھیرے اور اسٹریٹ لائٹس کے کام نہ ہونے کے باعث اسے کھلا گٹر نظر نہیں آیا اور وہ اچانک اس میں گر گئی۔ محلے کے لوگ خاتون کے قدموں کے پاس جمع ہوگئے اور نوجوانوں نے اسے گٹر سے باہر نکالا۔ زخمی خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی خریداری کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ راستے میں کھلے گٹر کے باعث حادثہ پیش آیا، اس دوران اس کا سامان اور چادر بھی گٹر میں گر گئی۔ واقعہ کے بعد مکینوں نے بلدیہ وٹائون انتظامیہ کی عدم توجہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کئی گٹر کھلے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سکھر شہر کے تمام کھلے نالوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیا جائے، اسٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...