اسکول آئی کلینک پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 اسکول آئی کلینک پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

12 ماہ میں1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی بینائی کی جانچ کا ہدف مقرر،جرمن قونصل جنرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان آئی بینک سوسائٹی اور روٹری کلب ہائیڈلبرگ شلوس کے اشتراک سے اسکول آئی کلینک پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب میں جرمن قونصل جنرل تھامس ای شولٹز نے آئی کلینک اسکول پراجیکٹ کے فیز ٹو کا افتتاح کردیا۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اہم انسانی ہمدردی کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں اب تک 60 ہزار اسکول کے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ مکمل کیا جاچکا ۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت آئندہ بارہ ماہ کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی بصارت کی جانچ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ بچوں میں بینائی کے مسائل کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جاسکے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل تھامس ای شولٹز کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان صحت کے شعبے میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، اسکول آئی کلینک پروگرام آئندہ دنوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔ کراچی کے بچوں میں بینائی کے مسائل کی سنگینی تشویشناک ہے ۔ پاکستان آئی بینک سوسائٹی بچوں کی بینائی بہتر بنانے کیلئے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...