بحری صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے صحافیوں کاپورٹ قاسم کا دورہ

بحری صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے صحافیوں کاپورٹ قاسم کا دورہ

چیئرمین اتھارٹی کی تجارتی فروغ، توانائی سکیورٹی، پائیدار بندرگاہی ترقی پربریفنگڈیجیٹل تبدیلی، انفرا اسٹرکچر، ماحولیاتی پائیداری، آپریشنل کارکردگی کو نمایاں کیا

کراچی(سٹی ڈیسک) بحری صلاحیتوں اوربحری شعبے میں جاری اصلاحات کواجاگر کرنے کیلئے نامور صحافیوں، ٹیلی ویژن اینکرز، نامہ نگاروں اورڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین پر مشتمل میڈیا وفد نے پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے )کادورہ کیا۔ چیئرمین پی کیو اے نے معیشت کیلئے اہم شاہراہ کے طور پر پورٹ قاسم کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔انٹرایکٹو بریفنگ کے دوران وفد کو تجارت کوفروغ دینے ، ملک کے تقریباً نصف بحری کارگو کوسنبھالنے ، ایل این جی کی درآمدات کے ذریعے توانائی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور پائیدار بندرگاہی ترقی کو فروغ دینے میں پی کیو اے کے کلیدی کردار سے آگاہ کیا۔ پریزنٹیشن میں بندرگاہ کی جدید کاری، ڈیجیٹل تبدیلی، انفرااسٹرکچر کی توسیع، ماحولیاتی پائیداری اور آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے جاری اقدامات کو بھی نمایاں کیا گیا۔ دورے کے ایک حصے کے طور پر میڈیا ٹیم نے پورٹ قاسم کے نیویگیشنل چینل اور آپریشنل علاقوں کا گائیڈڈ بوٹ ٹور بھی کیا،جہاں انہیں میرین آپریشنز اور پورٹ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یہ دورہ پاکستان کے بحری شعبے میں جاری اصلاحات، بشمول بندرگاہوں کی جدید کاری، کسٹمز کی ڈیجیٹلائزیشن، جہازوں کی ری سائیکلنگ کی صنعت کی بحالی اور بلیو اکانومی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک قومی آؤٹ ریچ مہم کا حصہ تھا۔ چیئرمین پی کیو اے نے حکومت پاکستان کے اس ویژن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد ایک جدید، فعال اور عالمی سطح پر مسابقتی بحری شعبہ تیار کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...