ڈاکٹر آکاش قتل کے 3ملزم عدالت پیش، 7روزہ جسمانی ریمانڈ

ڈاکٹر آکاش قتل کے 3ملزم عدالت پیش، 7روزہ جسمانی ریمانڈ

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی شناخت پریڈ کے لیے کارروائی مکمل کرنے کی ہدایتپولیس ریمانڈ رپورٹ میں نامعلوم خاتون سمیت مزید 3ملزم ملوث ہونیکا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر آکاش قتل اور ڈکیتی کیس میں گرفتار 3ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے الگ مقدمے میں بھی تینوں ملزمان کا7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں واردات میں ایک نامعلوم خاتون سمیت مزید 3ملزمان کے ملوث ہونے کاانکشاف کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے گرفتار ملزمان سریش، رام چند اور انیل کوسخت سکیورٹی میں چہرے ڈھانپ کرپیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 13 جولائی کو ڈیفنس سے ڈاکٹر آکاش بینک سے نقد رقم نکلوا کرجا رہے تھے کہ تین تلوار کے قریب 3موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پرفائرنگ کرکے رقم چھین لی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر آکاش جان کی بازی ہار گئے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں ۔ سرکاری وکیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کیلئے درخواست دائر کرنے کی استدعا کی، بعد ازاں چیمبر میں ملزمان کے چہرے دیکھ لیے گئے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان کو غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تینوں ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...