300 سے زائد سڑکوں کی تعمیر، بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان

300 سے زائد سڑکوں کی تعمیر، بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان

پلان کے مطابق 100 سے زائد سڑکیں بن چکی ہیں،ترقیاتی کاموں میں شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے ،ناصرشاہ پریس کلب کے نئے ممبران کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اگست کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی، وزیربلدیات کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ  پریس کلب کے نئے ممبران کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اگست کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی، سندھ کی ترقی کے لیے ایک بڑا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے جس کے تحت 300 سے زائد سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس ترقیاتی پلان کے مطابق 100 سے زائد سڑکیں بن بھی چکی ہیں۔صحافیوں کے پلاٹوں کے حصول کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وہ منگل کو پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری اسلم خان سمیت گورننگ باڈی کے ارکان موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں نئے ممبران کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ پورے سندھ میں ترقیاتی کام ہوں۔ایک دور تھا کہ کراچی کو دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ آج کراچی کا شمار خطرناک شہروں میں نہیں ہوتا۔سندھ کی ترقی کے لیے ایک بڑا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے جس کے تحت 300 سے زائد سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس ترقیاتی پلان کے مطابق 100 سے زائد سڑکیں بن بھی چکی ہیں۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں سندھ اور کراچی کا حصہ نہیں ہے ۔ وفاق کی طرف سے دیگر صوبوں کو پی ایس ڈی پی فنڈ ملتا ہے ۔ ہم سے وفاق نے 100 ارب روپے اور 200 ارب روپے دینے کے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں ہوئے ۔ ہم پرامید ہیں کہ وفاق ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فارمولا کامیاب ہوا ہے ۔جہاں ترقیاتی کاموں میں شکایات موصول ہو رہی ہیں وہاں فوری ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...