مقدمے کے اخراج کی درخواست مسترد

مقدمے کے اخراج  کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جانب سے اغوا کے مقدمے کے اخراج اور تحفظ کی درخواست پر مقدمہ خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ لڑکی کی عمر اور نکاح کی قانونی حیثیت سے متعلق تنازعات آئینی درخواست میں طے نہیں کیے جاسکتے ، نکاح کی حیثیت اور فوجداری ذمہ داری کا تعین ٹرائل کورٹ شواہد کی بنیاد پر کرے گی۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ وفاقی آئینی عدالت پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ کم عمری کی شادی جرم ہونے کے باوجود نکاح ازخود قابلِ تنسیخ قرار نہیں پاتا۔عدالت نے سرکاری حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی فریق کو ہراساں کرنے سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...