صدر، الکرم اور الآصف اسکوائر پر شٹل سروس کے دفاتر سربمہر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں صدر، الکرم اسکوائر اور الآصف اسکوائر پر شٹل سروس کے دفاتر سیل کر دیے گئے۔
سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (پی ٹی اے ) امیت دیو ناروانی کا کہنا ہے کہ شٹل سروس کی بے ضابطگیوں کا وزیر ٹرانسپورٹ نے نوٹس لیا ہے ، ان کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد صدر، الکرم اسکوائر اور آلاصف اسکوائر سے نئی شٹل سروس چلائی جائے گی، ابتدائی طور پر صدر سے شٹل سروس کا آغاز آج رات ہوگا۔ سیکریٹری پی ٹی اے نے کہا کہ نئی شٹل سروس میں ٹریکر لگا کر نگرانی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments