میرپور خاص: 11 ہزار وولٹ کے تار گرگئے ، 2روز سے بجلی بند
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ٹول پلازہ کے قریب درگاہ معصوم شاہ کے مقام پر 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن بجلی کی تار گرنے کے باعث نصف شہر، سول اسپتال میرپورخاص اور درجنوں قریبی دیہات گزشتہ دو روز سے بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔۔۔
جس پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر صابر جلیل فاروقی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث مختلف واٹر سپلائی اسکیمیں بند ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں اسپتال کے مریضوں اور دیہی آبادی کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ متعدد دیہات مسلسل اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں، جبکہ روزمرہ زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور بنیادی شہری سہولتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments