سکھر:حضرت شال دھنی شاہ کے عرس پرثقافتی میلہ سج گیا
سکھر(بیورو رپورٹ)حضرت شال دھنی شاہ بادشاہؒ کا 405واں سالانہ عرس مبارک منایا جا رہا ہے ، ہر سال کی طرح سندھ کی ثقافت کا شاندار میلہ بھی سج گیا ہے۔۔۔
عرس کی تقریبات میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے آئے نامور پہلوانوں نے روایتی ملھ کے دلچسپ مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی طاقت، مہارت اور فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔عرس کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ تھے ، جنہوں نے حضرت شال دھنی شاہ بادشاہؒ کے مزار پر چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments