بارش سے صحرائے تھرجل تھل، دیگر شہروں میں بھی برسات

بارش سے صحرائے تھرجل تھل، دیگر شہروں میں بھی برسات

جھڈو، پنگریو سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب، موسم خوشگوار ہوگیاتھر میں بارش سے مکین خوش، چارہ اگنے کی امید، کاشتکاری کی بھی تیاری کرلی

جھڈو، پنگریو (نمائندگان)بارش نے صحرائے تھر کوجل تھل کردیا، جبکہ جھڈو، پنگریو سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے ، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، تاہم موسم خوشگوار ہوگیا۔ تھرپارکر میں بارش سے مکین خوش دکھائی دیئے ، انہیں امید ہے کہ چارہ اگنے سے ان کی بڑی پریشانی ختم ہوجائیگی، انہوں نے کاشتکاری کی بھی تیاری کرلی۔ ادھر جھڈو اور نواح میں جمعہ کی رات 10بجے شروع ہونے والی موسلادھار برسات آدھا گھنٹہ تک جاری رہی جس کے بعد وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی درمیانی برسات کا سلسلہ اگلے دن بھی جاری رہا، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ پنگریو اور نواح بھی بارش سے جل تھل ہوگئے۔

گلیوں، سڑکوں، بازاروں اور رہائشی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کا نظام ناکافی ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں کئی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر سیوریج کا پانی بھی بارش کے پانی میں شامل ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش نے کاشتکاروں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...