جناح اسپتال میں ہڈیوں کے کینسر سے متعلق آگاہی واک
کراچی(آئی این پی )کراچی کے جناح اسپتال میں ہڈیوں اور پٹھوں کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ آرتھوپیڈک کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
شعبہ آرتھوپیڈک کے ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ عوام میں آگاہی کی کمی اور لاپروائی کے باعث اکثر مریض اسٹیج تھری کینسر میں اسپتال پہنچتے ہیں، جس سے علاج مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے ۔ڈاکٹر سلیمان کا کہنا تھا کہ اگر ہڈیوں یا پٹھوں کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج شروع کر دیا جائے تو نہ صرف مریض کی جان بلکہ متاثرہ عضو کو بھی بچایا جا سکتا ہے ۔ڈاکٹر سلیمان کے مطابق جناح اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک اور آنکولوجی میں ہڈیوں اور پٹھوں کے کینسر کے مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ماہرین نے زور دیا ہے کہ ہڈیوں میں مسلسل درد، سوجن یا غیر معمولی گلٹی کی صورت میں فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ بروقت تشخیص مثر علاج میں مدد کرتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments