ایف بی ایریا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، مریض جاں بحق

ایف بی ایریا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، مریض جاں  بحق

معمولی بخار پر کلینک لے جایا گیا، انجکشن لگنے کے بعد حالت بگڑ گئی، اہلِ خانہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں، ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر چلا گیا، تلاش جاری

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 15 میں واقع ایک نجی کلینک کے ڈاکٹر عبدالستار مبینہ واقعے کے بعد کلینک چھوڑ کر چلے گئے ، جن کی تلاش جاری ہے ۔متوفی کی شناخت فقیر محمد کے نام سے ہوئی ہے ، جو پانچ بچوں کے والد اور اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے ۔اہلِ خانہ کے مطابق فقیر محمد کو معمولی بخار کی شکایت پر قریبی کلینک لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے تین روز قبل انہیں دو انجکشن لگائے۔

ان کا کہنا ہے کہ انجکشن لگنے کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ورثا کے مطابق حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئے ۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ، طبی ریکارڈ اور دیگر شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے اگر طبی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...