موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل انٹیلی جنس اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 مکمل موٹر سائیکلیں جبکہ ایک موٹر سائیکل کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کرلیے گئے، جو مختلف مقامات، بالخصوص اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری شدہ پائی گئیں۔گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت غلام عباس ولد غلام شبیر اورآکاش ولد غلام شبیر کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments