کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پرتیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 55 سالہ طاہرہ نامی خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی ، کوسٹر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے دوسری جانب سہراب گوٹھ ندی میں ایک لڑکا ڈوب گیا جس کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک شخص بھی ندی میں گر گیا۔نالے میں گرنے والے شخص کی لاش کو تو نکال لیا تاہم ڈوبنے والے لڑکے کی لاش کی تلاش کا کام رات گئے تک جاری تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments