انجمن اخبار فروشاں کاغیر قانونی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

 انجمن اخبار فروشاں کاغیر قانونی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

کراچی(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا زیرِ صدارت عبدالجبار قریشی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر بابر محمد رضوان، آصف حسین قریشی، عبدالواحد شیخ، محمد موسیٰ بابر، محمد ندیم اقبال صوفی اور دیگر عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر میں غیر قانونی طور پر قائم ہونے والی اخباری مارکیٹ اور اس سے وابستہ سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ اخبار مارکیٹ میں گزشتہ کئی برسوں سے بعض عناصر کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث اخبار فروشوں اور مارکیٹ کے نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مسئلے کے حل کے لیے 2024ء سے مسلسل متعلقہ اداروں، بشمول کمشنر کراچی اور دیگر حکام سے رابطے کیے ، تاہم تاحال مؤثر کارروائی عمل میں نہیں آسکی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی مارکیٹ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کا محاسبہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...