رین ایمرجنسی پلان کے تحت محکموں کوذمہ داریاں تفویض

رین ایمرجنسی پلان کے تحت محکموں کوذمہ داریاں تفویض

ناظم آباد ٹاؤن کے تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ ٹاؤن چیئرمین کا میونسپل کمشنر اور ایکس ای این واٹر بورڈکے ساتھ اجلاس کا انعقاد

کراچی (این این آئی) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیرِ صدارت رین ایمرجنسی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیواور ایکس ای این واٹر بورڈ ظفر ملک بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ میٹنگ میں رین ایمرجنسی، نکاسی آب، چوکنگ پوائنٹس، برساتی نالوں کی صفائی اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے کہا کہ ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر ناظم آباد ٹاؤن کے تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں اور ایک جامع نافذ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناظم آباد ہیلتھ آفس میں 24 گھنٹے فعال رین ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے ۔چیئرمین نے بتایا کہ کے ایم سی سے بھی تعاون لیا گیا ہے تاکہ بارش کے پانی کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہ رہے ۔چیئر مین سید محمد مظفر نے بتایاکہ ایڈورٹائزمنٹ، پارکس، ہیلتھ، سینی ٹیشن، ریسکیو اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کو مشترکہ طور پر متحرک کر دیا گیا ہے ۔ تمام افسران و عملہ 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔میونسپل کمشنر نے کہا کہ رین ایمرجنسی پلان کے تحت تمام شعبوں کو واضح ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں اور تمام فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...