پروفیسر طفیل جوکھیو نے شیخ الجامعہ کا اضافی چارج سنبھال لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ آئینی مدت گزشتہ روز مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کو مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک جامعہ کراچی کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔جامعہ کراچی پہنچنے پر رجسٹرار، ڈینز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، افسران اور ملازمین نے ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کا پرتپاک استقبال کیا۔ جامعہ کی انتظامیہ نے انہیں ابتدائی بریفنگ بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments