سوبھراج میٹرنیٹی ہوم میں طبی فضلہ غیر محفوظ انداز میں پھینکنے کا انکشاف
کراچی(آئی این پی)کے ایم سی کے ماتحت سوبھراج میٹرنیٹی ہوم میں طبی فضلہ غیر محفوظ انداز میں پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسپتال کے احاطے میں انسانی پلیسنٹا، استعمال شدہ سرنجز اور سینیٹری پیڈز بڑی تعداد میں پائے گئے ۔طبی ماہرین کے مطابق انسانی پلیسنٹا کو لیک پروف بایو ہیزرڈ بیگ یا مخصوص کنٹینر میں محفوظ کرکے دیگر متعدی طبی فضلے سے الگ رکھا جاتا ہے جب کہ خون آلود فضلہ اور استعمال شدہ سرنجز کے غیر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی سمیت دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔دوسری جانب کے ایم سی ترجمان کا مؤقف ہے کہ سوبھراج میٹرنیٹی ہوم کے میڈیکل ویسٹ کا آخری معائنہ 2 ماہ قبل کیا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments