رمضان بلیدی کی درخواست ضمانت خارج ،احاطہ عدالت سے زیر حراست

رمضان بلیدی کی درخواست ضمانت خارج ،احاطہ عدالت سے زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی مہم چلانے کے کیس میں سندھ نیشنل پارٹی کے وائس چیئرمین رمضان بلیدی کی عبوری ضمانت واپس لے کر درخواست ضمانت خارج کردی۔

 جس کے بعد ایف آئی اے نے رمضان بلیدی کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رمضان بلیدی کے خلاف پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کا الزام ہے ۔ سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے رمضان بلیدی کی عبوری ضمانت واپس لیتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی، جس پر ایف آئی اے حکام نے انہیں احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں رمضان بلیدی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں لالہ رحیم کی شہریت کا معاملہ اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے رمضان بلیدی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی مہم چلانے کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...