چہلم امام حسینؓ ، ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

 چہلم امام حسینؓ ، ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس، تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایتٹریفک روانی برقرار،شہریوں و عزاداران کو بہتر سہولتیں فراہم کرنیکا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت 4 اگست 2026(چہلم حضرت امام حسینؓ و شہدائے کربلا)کے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ایس ایس پیز ٹریفک، مجالس و جلوس کے منتظمین اور اسکاؤٹس انجمن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس دوران 20 صفر المظفر کے موقع پر منعقد ہونے والی مجالس و جلوس کے لیے ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی تاکہ عزاداران کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی جا سکے۔ مجالس و جلوس کے منتظمین نے امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کے اطراف ٹریفک کی مؤثر روانی برقرار رکھنے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے تمام تجاویز کو بغور سنا اور ان پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت الرٹ رہیں۔شرکاء نے محرم الحرام بالخصوص یومِ عاشورہ کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے مؤثر ٹریفک انتظامات کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 20 صفر المظفر چہلم کے موقع پر بھی شہریوں اور عزاداران کو بہترین ٹریفک سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہر بھر میں ٹریفک کے منظم اور محفوظ نظام کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...