ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

آئی جی ، پولیس چیف سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت،ایس ایس پی ویسٹ نے سپاس نامہ پیش کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید پولیس کانسٹیبل حسن علی کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ کراچی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ویسٹ و ساؤتھ، ایس ایس پیز ویسٹ و سٹی، دیگر سینئر پولیس افسران، شہید کے اہل خانہ، ساتھی اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید کانسٹیبل حسن علی گزشتہ شب ضلع ویسٹ کے تھانہ پاکستان بازار کی حدود، لیاقت چوک کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران فائرنگ میں شہید ہوئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات، جرات اور قربانی پر مشتمل سپاس نامہ پیش کیا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل حسن علی ایک نڈر، دیانتدار، فرض شناس اور بہادر پولیس اہلکار تھے ، جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہید کے ورثاء سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء سندھ پولیس ہمارا قیمتی سرمایہ اور باعثِ فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آئی جی سندھ نے شہید کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...