ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی سے موٹر سائیکل چھین لی گئی
کراچی(این این آئی) شہر قائد میں نئی موٹر سائیکل رکھنا شہریوں کا جرم بن گیا، نارتھ کراچی سکیٹر 11 اے ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سکیٹر 11 اے کی چلتی روڈ پر بے خوف ملزمان نے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات صرف 20 سیکنڈز میں انجام دی۔رات ساڑھے 10 بجے پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں بیوی ریسٹورنٹ کے باہر جیسے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھے تو ملزمان آگئے ۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان اچانک سامنے آئے اور اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments