منفرد انداز سے ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہلکار کی ویڈیو وائرل
کراچی(این این آئی)نمائش چورنگی پر منفرد انداز میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار فہیم گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔۔
جسے شہریوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق نمائش چورنگی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار فہیم گل اپنے مخصوص انداز اور رقص جیسے اشاروں کے ذریعے ٹریفک کو منظم کرتے ہیں، جس پر ڈرائیور بھی مسکراتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔فہیم گل نے بتایا کہ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments