جامعہ کراچی میں انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل
کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں بی ایس اور ایم فل طلبہ کے لیے منعقدہ 19 ویں سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 اختتام پذیر ہوگیا۔
اس سلسلے میں جمعہ کو گولڈن جوبلی ہال میں ایک تقریبِ تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔تقریب میں ملک بھر کی36جامعات اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے 110طلبہ کو انٹرن شپ کی اسنادپروفیسر ایمیریٹس ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے تقسیم کیں۔ تقریب میں آئی سی سی بی ایس کی فیکلٹی، سمر انٹرن شپ پروگرام کی کوآرڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم، محققین، طلبہ اور کامیاب انٹرنز نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments