گورنرسندھ نے لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر دیا
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ایکسپو سینٹر میں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کے 140ویں ایڈیشن کا افتتاح کر دیا۔
افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے نمائش میں قائم مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور فرنیچر، ہوم ڈیکور اور دیگر مصنوعات کا معائنہ کرتے ہوئے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔گورنر نے جدید ڈیزائنز، اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور پاکستانی صنعتکاروں کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فرنیچر سیکٹر بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز پر صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کا فروغ، سرمایہ کاری میں اضافہ اور برآمدات میں توسیع ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کی ایسی نمائشیں صنعت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔گورنر نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے صنعتکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔علاوہ ازیں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پنجاب کی صوبائی محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments