حیسکو ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت دیگر مطالبات منظور

حیسکو ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت دیگر مطالبات منظور

یکم جولائی سے اطلاق، اگست میں ایک ماہ کے بقایاجات کی ادائیگیاں ہونگی، لطیف نظامانی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ میں 7%اضافہ، ملازمین کے اسکیل ریوائز ، ڈسپریٹی الائونس کی منظوری ، کنونس الائونس میں 50%اضافہ ، معذور ملازمین کیلئے خصوصی کنونس الائونس 6ہزار سے بڑھاکر 10ہزار جبکہ ریٹائر ملازمین کی پنشنوں میں بھی 7%فیصدر بڑھانے کے احکامات کو حیسکو کی BODسے منظور کرالیا گیا ہے جسکا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا اور اگست کی تنخواہوں وپنشنوں میں ایک ماہ کے بقایاجات کی ادائیگیاں بھی کی جائینگی ،یونین ان احکامات کے اجرا پر تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید رکھی ہے کہ مہنگائی کے اس پر آشوب دور میں انکی اشک شوئی میں معاون ثابت ہوگی۔اس موقع پر یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ صدر یونین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملازمین کو انکو حق یا مراعات وقت مقررہ پر ادا کردی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...