اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی سے قبل رضوان مسجد، فیڈرل بی ایریا میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی اسامہ رضی نے نمازِ جمعہ کے بعد ریلی کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسامہ رضی نے کہا کہ پاکستان محض ایک خطئہ زمین کے حصول کے لیے قائم نہیں کیا گیا بلکہ اس کے قیام کی بنیاد ایک واضح نظریے پر رکھی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اسی نظریے کی خاطر جدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں دیں، لیکن بدقسمتی سے ملک کے وسائل اور نظام پر ایک جابر و ظالم طبقہ قابض رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments