سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اینڈ ٹریڈ اتھارٹی فعال بنانے کافیصلہ
مویشیوں کی شناخت کیلئے ٹیگنگ وٹریس ایبلٹی منصوبہ دوبارہ شروع ہوگا، محمد علی ملکانینقل و حرکت اور ریکارڈ کو جدید نظام کے ذریعے منظم کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب
کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کی زیرِ صدارت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی اتھارٹی نے بورڈ اراکین کو مختلف امور اور ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکائنے سندھ میں لائیو اسٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، رجسٹریشن کے نظام کو مؤثر بنانے اور مویشیوں کی شناخت و ریکارڈ کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔بورڈ آف مینجمنٹ نے سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کو باقاعدہ طور پر فعال بنانے ، اتھارٹی کے قوانین و ضوابط کی تیاری کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام اور ڈائریکٹر جنرل کی تقرری سے متعلق امور پر غور کرتے ہوئے ایجنڈے کی منظوری دی۔
اجلاس میں ٹیگنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)موڈ کے تحت دوبارہ شروع کرنے کے ایجنڈے کی بھی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت مویشیوں کی شناخت، نقل و حرکت اور ریکارڈ کو جدید نظام کے ذریعے منظم کیا جائے گا جس سے لائیو اسٹاک کی پیداوار اور تجارت میں شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ سندھ حکومت لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی بہتر نگہداشت، معیاری دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ لائیو اسٹاک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments