تحریک خلافت نے برصغیر میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا، ذاکر حسین

تحریک خلافت نے برصغیر میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا، ذاکر حسین

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں کلیہ فنون میں تحریک خلافت کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ممتاز اسکالر ذاکر حسین نے  ایک ضخیم تاریخی دستاویز شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر معیز خان کو بطور تحفہ پیش کی۔ ذاکر حسین نے کہا کہ مولانا محمد علی جوہر کی قیادت میں چلنے والی تحریک خلافت کے نتیجے میں برصغیر سمیت پوری مسلم دنیا میں استعمار سے آزادی کا جذبہ بیدار ہوا، اس تحریک نے مسلمانوں میں سیاسی شعور اور آزادی کی جدوجہد کو تقویت دی جس کے اثرات بعد ازاں برصغیر میں مسلمانوں کی سیاسی تحریک اور قیام پاکستان کی جدوجہد پر بھی مرتب ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...