پولیس افسر کی اہلیہ کی کئی روز پرانی لاش برآمد، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سچل میں پولیس افسر کی اہلیہ کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس افسر ملک سلیم کی اہلیہ کی گھر سے کئی روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ پولیس افسر ملک سلیم سمیت تمام اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے جس پر سب نے واقعے کو خودکشی قرار دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دن بھی پولیس افسر سے تھانے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی، شک کی بنیاد پر واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے انکار کے بعد مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، انویسٹی گیشن اور آپریشنز حکام مشترکہ طور پر تحقیقات کررہے ہیں، اب تک کی تحقیقات میں قتل کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments