پولیس چیف کا انسداد جرائم سے متعلق اجلاس، سخت اقدامات کا حکم

 پولیس چیف کا انسداد جرائم سے متعلق اجلاس، سخت اقدامات کا حکم

کراچی(اے پی پی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس آزاد خان نے انسداد جرائم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی، منشیات، گاڑیوں کی چوری اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس حکمتِ عملی اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سی ائی اے ، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹی گیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے زونز میں جرائم کی صورتحال، پولیس اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پولیس چیف نے اہم مقدمات میں پیش رفت، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے سدباب کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...