موٹر سائیکل سوار حادثے کی نذر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر 7C بس اسٹاپ کے قریب منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں بائیک پر سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم کلینر کو شہریوں نے پکڑ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments