باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

باحجاب خاتون کو ہراساں  کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الفلاح سوسائٹی میں باحجاب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق واقعہ 18 اگست کی صبح 7 بجے الفلاح سوسائٹی بلاک سی میں پیش آیا جس کی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔الفلاح پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے نازیبا حرکت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عزیر ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی، فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...