شہری سے 40 لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ درج

شہری سے 40 لاکھ روپے  لوٹنے کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 698/26 متاثرہ شہری افنان اشرف کی مدعیت میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شہری گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے ۔ وہ بینک سے 40 لاکھ روپے لے کر دوست کے ہمراہ نکلا اور اپنے دفتر کے باہر پہنچا تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد وہاں پہنچ گئے ۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 40 لاکھ روپے چھینے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مدعی کے مطابق مسلح ملزمان ڈریس پینٹ اور شرٹ میں ملبوس تھے ۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...