شراب نوشی کے دوران جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک

شراب نوشی کے دوران جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ محمد حنیف ولد حمید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ سرجانی سیکٹر 9 میں بھینس کالونی پولیس چوکی کے قریب ملک محسن کے باڑے میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین دوستوں کے درمیان شراب نوشی کے دوران جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے محمد حنیف شدید زخمی ہو گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک ملزم لیاقت کو حراست میں لے لیا۔ دوسرا ملزم عمران موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...