جیکب آباد:نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی، ایک مشکوک گرفتار

جیکب آباد:نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی، ایک مشکوک گرفتار

شکارپور ناکے کے قریب اختر علی کی لاش کار میں تھی، قتل کامقدمہ درجمحراب پور میں ٹیوب ویل میں نہاتے ، روہڑی میں کرنٹ سے 2اموات

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)جیکب آباد میں نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی، جبکہ محراب پور اور روہڑی میں بھی مختلف واقعات میں 2 اموات ہوئی ہیں۔ جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود شکارپور ناکہ کے قریب سوئی گیس آفس کے باہر کھڑی کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی، مقتول کی شناخت اختر علی چانڈیو کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق نوجوان اختر علی چانڈیو کی لاش کار سے برآمد ہوئی جس پر گولیوں کے نشانات موجود تھے ، مقتول کے بھائی ظفر علی چانڈیو کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اختر علی قتل کے شبہ میں اسکے دوست کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔ ادھر محراب پور میں خان واہن تھانے کی حدود گاؤں پیرل تنیو میں 16 سالہ نوجوان محمد فضل تنیو ٹیوب ویل کے حوض میں نہاتے ہوئے سینے میں پائپ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ روہڑی کے قریب پٹنی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں ٹنڈو میر حسن کا رہائشی 20 سالہ نوجوان جمال الدین مستوئی گھر میں مبینہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق نوجوان گھر میں بجلی کے بورڈ میں موبائل چارجر لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا، جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگیا جیسے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان راستے میں دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...