جماعت اسلامی کا احتجاج جاری،دھرنا گاہ میں محفل قرات ونعت

جماعت اسلامی کا احتجاج جاری،دھرنا گاہ میں محفل قرات ونعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں دن بھی جاری رہا، دھرنا گاہ میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے محفل حسن قرأت و نعت رسول ؐ منعقد کی گئی۔

مصر سے آئے ہوئے قراۃکرام الصادق محمد الصادق حفظ اللہ،لطفی علی الشاوی حفظ اللہ،منصورہ ہالا کے مولانا قاری مدثر احسن بھٹو نے تلاوت قرآن کریم پیش کی جبکہ دیگر قاری و نعت خواں حضرات نے نعت ِ رسول ؐ پیش کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر مولاناعطا الرحمن کنونشن میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور سے کراچی پہنچے ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نبی کریم ؐکی زندگی کا ایک اہم پہلو ظلم کے خلاف جدو جہد ہے اور اس جدو جہد میں شرکت عین عبادت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی حقیقی معنوں میں بھتہ اور جگا ٹیکس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...