ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر تشویشناک،راجا اظہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر راجا اظہر نے سندھ حکومت کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کب تک ان منصوبوں کی تکمیل کا انتظار کریں گے۔
راجا اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ کے فور منصوبہ، ریڈ لائن بی آر ٹی اور مختلف ماس ٹرانزٹ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکے ، جس کے باعث کراچی کے شہری آج بھی پانی، ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور بنیادی انفراسٹرکچر کے مسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء تاریخ پر تاریخ دینے کے بعد ہر بار ایک نئی تاریخ دیتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن منصوبوں کی عملی تکمیل تاحال نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، جس سے قومی و صوبائی خزانے پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments