گڈاپ کی یونین کونسل کے چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

گڈاپ کی یونین کونسل کے چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نادرا ریکارڈ میں مرحوم قرار دی گئی خاتون کی پنشن دوسری جانب منتقل ہونے کے معاملے میں گڈاپ کی یونین کونسل کے چیئرمین صالح محمد کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے 50 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر یونین کونسل کے چیئرمین کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے ، جبکہ معاملے کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار صفیہ بیگم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے شوہر انتقال کرچکے ہیں اور ان کی تین شادیاں تھیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا اور یونین کونسل کے ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار صفیہ بیگم کو بھی مرحوم قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث ان کے شوہر کی پنشن پہلی بیوی کو منتقل کردی گئی ہے۔ نادرا کی تصدیق کے بعد پنشن پہلی بیوی کو مل رہی ہے، حالانکہ درخواست گزار خود عدالت میں موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں ریکارڈ میں غلط طور پر فوت شدہ ظاہر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...