میرپور خاص:میئر نے ختم نبوت چوک کاسنگ بنیاد رکھ دیا

میرپور خاص:میئر نے ختم نبوت چوک کاسنگ بنیاد رکھ دیا

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)میرپورخاص اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے متصل چوک کو امن کمیٹی کے مطالبے پر ختم نبوت چوک بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

 میئر عبدلرؤف غوری کے آفس میں امن کمیٹی کے ممبران مفتی شریف سعیدی، حافظ محمد صادق سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، التماس صابر، مفتی ہارون معاویہ ،حمزہ نقوی، واحد حسین پہلوانی، شاکر حسین شاکر اور دیگر علما کرام کی موجودگی میں متفقہ فیصلے کے بعد اعلان کیا گیا، بعد ازاں علما امن کمیٹی ممبران علما کرام میئر عبدلرؤف غوری ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ نے ختم نبوت چوک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...